صوبائی حکومت کے جاری کردہ ستوری دَپختونخواہ سکالر شپ پروگرام کے تحت ہر سالانہ امتحان میں سرکاری تعلیمی اداروں میں Overall Top 20 سائنس اور أرٹس میں الگ الگ طلباء و طالبات کو صوبائی حکومت کی معاونت سے بالاترتیب 10 ہزار روپے ماہانہ میٹرک لیول طلباء و طالبات اور 15 ہزار روپے ماہانہ انٹر لیول طلباء و طالبات کو آگے تعلیم جاری رکھنے کی شرط پر ملتے ہیں۔بشرطیکہ انرولمنٹ سے لے کر امتحان پاس کر نے تک سٹوڈئٹ سرکاری تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم رہاہو۔ یاد رہے کہ بورڈ صوبائی حکومت کی طرف سے چیکس کی عدم دستیابی کی صورت میں ستوری دپختونخواہ سکالر شپ دلوانے کا پابند نہیں ہے۔یاد رہے آگے تعلیم میں پروفیشنل کورسز شامل نہیں مثلاََ PTC, CT, BEd نرسنگ وغیرہ۔